ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سردارپٹیل کے مجسمہ کا افتتاح 31اکتوبر کو

سردارپٹیل کے مجسمہ کا افتتاح 31اکتوبر کو

Mon, 10 Sep 2018 11:52:25    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندرمودی گجرات میں نرمدا کے سردارسروور میں 31اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے دنیا کے سب سے بڑے مجسمہ کا افتتاح کریں گے۔بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے آئے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے بتایاکہ سردار پٹیل کا یہ مجسمہ ملک کی یکجہتی اور سلامتی کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ 182میٹر بلند اس مجسمہ کی تعمیر کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔اس میں تقریبا ڈیڑھ سوٹن لوہے کا استعمال ہواہے۔اس مجسمہ کے لئے پورے ملک سے لوہا،پانی اور مٹی جمع کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے جواہر لعل نہروکو ہمیشہ آگے رکھاتھا اور سردارپٹیل کو پیچھے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی یکجہتی اور سلامتی کو مضبوط کیاتھا لیکن آج کچھ لوگ اسے توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر مودی نے 2013میں اس مجسمہ کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔


Share: